جموں ،26اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کشمیر وادی کے بگڑے حالات کو دیکھتے ہوئے ایک ماہ کے لئے انٹرنیٹ خدمات پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔ بدھ کو محکمہ داخلہ نے حکم جاری کرکے بتایا ہے کہ وادی کشمیر میں انٹرنیٹ کی خدمات کوایک ماہ کی مدت تک اجازت نہیں ملے گی۔ وادی کشمیر میں انٹرنیٹ موبائل (3 جی، 4 جی) خدمات پہلے ہی معطل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کالج اور اسکولوں کے طالب علم تشدد کو بھڑکانے کے لئے وادی میں سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں، پتھر بازی کے دوران فیس بک پرلائیوویڈیوچلائی جاتی ہے جو وادی میں تشدد کو فروغ دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ فیس بک پر کچھ اسٹون پلیئر ر نام سے آئی ڈی بنائی گئی ہیں جن پر پروفائل کی تصویر بھی پتھر بازی کی ہی اپ لوڈ ہے۔ انہی باتوں پر توجہ دیتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات پرایک ماہ کے لئے پابندی لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔